افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں زوردار دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 50 زخمی

افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں زوردار دھماکہ، 15 افراد ...
افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں زوردار دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 50 زخمی

  

 کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں دھماکے کے نتیجے میں15 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق افغانی صوبے بدخشاں کے نائب گورنر نثآر احمد احمدی کی مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی کہ زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، جاں بحق ہونے والوں کے اعضا دور دور بکھر گئے۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

افغانستان کاصوبہ بدخشاں ان دنوں دہشتگرد حملوں کی زد میں ہے۔دو روز قبل نثار احمد احمدی کو بھی خودکش دھماکے میں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، اب ان کی نماز جنازہ پر بھی دھماکہ کر دیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدخشاں کےپولیس چیف بھی ایسے یہ دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔