اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی، دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق دلائل طلب

اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی، دہشتگردی کی ...
اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی، دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق دلائل طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے اسد عمر اور علی نواز اعوان کیخلاف کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق فریقین دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے پر اسد عمر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکردی گئیں۔
اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے درخواست پر آج دلائل نہ ہو سکے ،اسد عمر کے وکیل بابراعوان کے ملک سے باہر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
جج اے ٹی سی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر کیس سے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے سے متعلق فریقین دلائل دیں،اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی ۔