اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے پھر اُ ونچی پرواز شروع کر دی 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے پھر اُ ونچی پرواز شروع کر دی 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے پھر اُ ونچی پرواز شروع کر دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )اوپن مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کیلئے ڈالرز استعمال کرنے کی اجازت دی تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ڈالر نے واپس پرواز شروع کر دی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے بعد ڈالر 303 روپے کی سطح پر فروخت رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان فروغ پانا شرو ع ہو گیاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو مارکیٹ میں کچھ دیر تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 42 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح تک گیا لیکن اب اس میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اب تک انڈیکس 155 پوائنٹس گر چکاہے ، 100 انڈیکس 41 ہزار 987 پوائنٹس پر موجود ہے ۔

مزید :

بزنس -