آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف پٹیشنروکیل ریاض حنیف راہی لاپتہ ہو گئے

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف پٹیشنروکیل ریاض حنیف راہی لاپتہ ہو گئے
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف پٹیشنروکیل ریاض حنیف راہی لاپتہ ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور ریویو ایکٹ کیخلاف پٹیشنروکیل ریاض حنیف راہی لاپتہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وکیل ریاض حنیف راہی لاپتہ ہو گئے ،ریاض حنیف راہی کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ، ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ بار کے رکن ہیں، سپریم کورٹ بار کے ایک رکن کے لاپتہ ہونے پر ایسوسی ایشن آنکھیں بند نہیں کرسکتی،وکلاء کی سیکیورٹی، حفاظت کے معاملے پر شدید خدشات ہیں،کسی قسم کا نقصان، دھمکی یا خطرہ وکلاء برادری کی بنیاد کمزور کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ پاکستان کا ہرشہری مساوی بنیادی انسانی حقوق کا حقدار ہے،پاکستان کے ہرشہری کو حق حاصل ہے کہ بے خوف و خطر ذمے داریاں ادا کرے۔
یاد رہے کہ ریاض حنیف راہی انکوائری کمیشن اور سپریم کورٹ ریویو ایکٹ میں درخواست گزار ہیں ۔