بجٹ 2023-24 ، تعلیم کے شعبے میں کیا اقدامات کیئے جائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

بجٹ 2023-24 ، تعلیم کے شعبے میں کیا اقدامات کیئے جائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 
بجٹ 2023-24 ، تعلیم کے شعبے میں کیا اقدامات کیئے جائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے تعلیم کے میدان میں بڑے پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کو 59 ارب 71 کروڑ دیئے جائیں گے ،بجٹ میں ایچ ای سی کے 14 نئے ، 138 پہلے سے جاری منصوبے بھی شامل ہیں ، وزارت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کو 8 ارب 50 کروڑ دیئے جائیں گے ۔
نئے پروگرام بھی شر وع کیئے جارہے ہیں، سکول نہ جانے والے بچوں کیلئے بڑی کمپین چلائی جائے گی ، قومی سطح پر فنڈ قائم کیاجارہاہے اس پر 25 ارب 10 کروڑ لاگت آ ئے گی، اسلام آباد میں سکول نہ جانے والے بچوں کیلئے 50 کروڑ رکھے جانے کا امکان ہے ، کشمیر کے طلباءکو20 کروڑ روپے کی سکالر شپس دینے کی تجویز ہے ، ڈیجیٹل اینڈ انوویشن ونگ کیلئے 6 کروڑ 43 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے .

مزید :

قومی -