بجٹ 2023-24 ،پاکستان اور آئی ایم ایف میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کتنا رکھنے پر اتفاق ہواہے ؟ جانیے 

بجٹ 2023-24 ،پاکستان اور آئی ایم ایف میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کتنا رکھنے پر اتفاق ...
بجٹ 2023-24 ،پاکستان اور آئی ایم ایف میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف کتنا رکھنے پر اتفاق ہواہے ؟ جانیے 

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ کل پیش کرنے جاری ہے ، جس کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب رکھنے پر اتفاق ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "نے ذرائع سے کہاہے کہ بجٹ میں 1600 ارب سے زائد کی اضافی ٹیکس وصولیاں کی جائیں گی ، 200 ارب کے نئے ٹیکس فنانس بل کے ذریعے لگائے جائیں گے ،نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز کی خریدو فروخت کرنے والوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا ،پراپرٹی سیکٹر میں پلاٹ کی خریدو فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کیلئے دو گنا ہو گا ،بجٹ میں نان فائلرز کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح فائلرز کی نسبت دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔بجٹ میں ریئل سٹیٹ کا لین دین دستاویزی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی ہواہے ، غیر استعمال شدہ رہائشی، کمرشل ، انڈسٹری پلاٹ اور فارم ہاﺅس پر ٹیکس لگانے، مشینری ، کمرشل ریٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -