ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ، اسٹیو اسمتھ اور محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ، ویڈیو دیکھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ، اسٹیو اسمتھ اور محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ، ...
 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ، اسٹیو اسمتھ اور محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ، ویڈیو دیکھیں

  

اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور بھارتی باولر محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔

دوسرے دن کے آغاز میں ہی پہلا اوور محمد سراج کرنے آئے جن کا سامنا اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے ، محمد سراج نے اسٹیو سمتھ کو آگے گیند کرائیں جو کسی تحفے سے کم نہ تھیں تو اسٹیو سمتھ نے بھی لگا تار باونڈریز لگا کر سنچری مکمل کی ۔ یہ منا ظر دیکھ کر کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی چپ نہ رہے اور بول پڑے کہ یہ کیا ہو رہا ہے ، میرا مطلب ابھی دن کی دوسری اور تیسری گیند ہوئی ہے ۔

اگلی ہی گیند، جیسے ہی سراج باؤلنگ کرنے کے لیے بھاگے، اسمتھ آخری لمحے میں اسپائیڈر کیم کے ساتھ کچھ مسائل کی وجہ سے  گیند کھیلنے کے بجائے سا ئیڈ پر ہو گئے۔  سراج نے مایوسی میں گیند کو اسٹمپ پر واپس پھینک دیا۔ جب اسمتھ نے اسپائیڈر کیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سراج کو ڈلیوری نہ کھیلنے کی وجہ بتانے کی کوشش کی تو سراج نے آگے سے تلخ جوا ب دیا۔اس صورتحال پر کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ اسٹیو سمتھ کو پیچھے ہٹنے کا پورا حق ہے ،محمد سراج دو چوکے کھانے سے مایوس ہوئے۔

مزید :

کھیل -