علی محمد خان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

علی محمد خان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
علی محمد خان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے حراست میں لینے کے بعد سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا، علی محمد خان کو کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے علی محمد خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئےتھے کہ جو بھی پریس کانفرنس کرتا ہے، ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، اس کو دوبارہ گرفتار کر لیتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر اس طرح کے سیریس الزامات کیسے ختم ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے تھا۔ 

مزید :

قومی -