ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا نتیجہ آنے سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کھلاڑی نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں محض ایک میچ رکھنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکام کو سوچنا ہوگا کہ 24 مہینوں پر مشتمل سرکل کے بعد ایک میچ سے چیپمئین ٹیم کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ آئی سی سی کو چاہیے جو ٹیم مسلسل 2 سال ٹاپ پوزیش پر رہی اُسے ہی ٹرافی دے دیں۔دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی سوال اُٹھایا کہ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے فوراً بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، آئی سی سی کو چاہیے تھا کہ وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ہی فائنل کروادیتی۔