کرائم شوز کی شوقین لڑکی نے صرف تجسس کی خاطر خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

کرائم شوز کی شوقین لڑکی نے صرف تجسس کی خاطر خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ...
کرائم شوز کی شوقین لڑکی نے صرف تجسس کی خاطر خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں کرائم شوز دیکھنے اور جرائم سے متعلق کتابیں پڑھنے کی رسیا لڑکی نے محض تجسس کی تسکین کے لیے ایک خاتون ٹیوٹر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ خوفناک واقعہ جنوبی کورین اخبار شوسن البو نے رپورٹ کیا ہے۔

اخبار کے مطابق ینگ ژو ینگ نامی یہ 23سالہ لڑکی جنوبی کوریا کے شہر بوسین کی رہائشی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ینگ ژو ینگ کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کرائم شوز اور جرائم سے متعلق کتابیں پڑھنے کی وجہ سے متجسس تھی کہ کسی کو قتل کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ اسی تجسس کے زیراثر اس نے ٹیوٹر کو موت کے گھاٹ اتارا۔

پولیس ترجمان کی طرف سے مقتولہ کی شناخت نہیں بتائی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ خاتون ایک انڈیپنڈنٹ ٹیوٹر تھی۔ ملزمہ نے ٹیوٹر سے آن لائن رابطہ کیا اور اس سے جھوٹ بولا کہ وہ 9ویں گریڈ کی ایک طالبہ کی ماں ہے اور اپنی بیٹی کو اس کے پاس ٹیوشن رکھوانا چاہتی ہے۔ اس بہانے سے ملزمہ نے ٹیوٹر کو گھر بلایا اور اسے قتل کر دیا۔ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -