کپڑے کے گڈے سے شادی کرنے والی خاتون کا شوہر پر بے وفائی کا الزام، کڑی سزا دینے کا اعلان

کپڑے کے گڈے سے شادی کرنے والی خاتون کا شوہر پر بے وفائی کا الزام، کڑی سزا دینے ...
کپڑے کے گڈے سے شادی کرنے والی خاتون کا شوہر پر بے وفائی کا الزام، کڑی سزا دینے کا اعلان
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں دو سال قبل ایک خاتون نے کپڑے سے بنے ایک گڈے کے ساتھ شادی کرکے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ اگلے سال خاتون نے اس گڈے کے بچے کی ماں بننے اور اپنے ہاں بیٹا پیدا ہونے کا دعویٰ کیا اور اب اس نے اپنے اس شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کرکے اسے انتہائی کڑی سزا دینے کی خبر سنا دی ہے۔ 

میل آن لائن کے مطابق میریوون روچا نامی اس خاتون نے 2021ء میں گڈے سے شادی کی۔ اس قدآدم گڈے کے ساتھ شادی کے لیے میریوون نے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں اڑھائی سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ 

اگلے سال میریوون اور اس کے گڈے شوہر نے ایک بچے کا خیر مقدم کیا۔ ان کا یہ بیٹا بھی ایک گڈا ہی تھا جو میریوون نے یقینا مارکیٹ سے خریدا ہو گا۔ 

اب 37سالہ میریوون روچا نے بتایا ہے کہ اس کے گڈے نے اس کے ساتھ بے وفائی کر ڈالی ہے۔ خاتون بتاتی ہے کہ گڈے نے ایک سے زائد بار اس کے ساتھ بے وفائی کی، جس پر اس نے سزا دینے کے لیے گڈے کا جنسی عضو ہی کاٹ ڈالا ہے۔ 

میریوون کی طرف سے اپنے گڈے کی بے وفائی اور سزا کے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔ پوسٹ میں میریوون نے گڈے کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں گڈا بیڈ کی بجائے ایک صوفے پر سو رہا ہوتا ہے۔میریوون لکھتی ہے کہ ”بے وفائی کرنے کی وجہ سے میں نے اسے یہ سزا بھی دی ہے کہ اب یہ صوفے پر سوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -