ماں باپ کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

ماں باپ کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
ماں باپ کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ماں باپ کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو اسلام آبادایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق شاہ رومی نامی ملزم ماں باپ کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ ٹوپی اور صوابی پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم نے آج دبئی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے صوابی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -