جبری طلاق کے بعد لوگوں کو اکٹھا کرنا مسائل کا حل نہیں، نئی پارٹی کے قیام پر پی ٹی آئی کا ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ جبری طلاق کے بعد لوگوں کو جمع کر کے نئی پارٹی بنانا پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، آزادانہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔
— PTI (@PTIofficial) June 8, 2023
خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے آج استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ، جہانگیر ترین کی جماعت میں عبدالعلیم خان ، فواد چوہدری ، عمران اسماعیل ، علی زیدی ، مراد راس اور فیاض الحسن چوہان سمیت تحریک انصاف کے سابق اراکین کی بڑی تعداد شامل ہے۔