میاں بیوی اور بیٹی نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے کو کہا، واپس کمرے میں گئے اور ایسا کام کردیا کہ عملے کے پیروں تلے زمین نکل گئی

سورس: Twitter
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے وسطی ضلع تھریسور کے ایک ہوٹل کے کمرے میں تین افراد پر مشتمل ایک خاندان مردہ پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی شامل تھے جن کی لاشیں کمرے میں لٹکی ہوئی تھیں۔
ہوٹل کے عملے کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ خاندان نے کچھ روز پہلے ہی ہوٹل میں چیک ان کیا تھا۔ خاندان نے گزشتہ رات ہوٹل کے عملے کو بتایا تھا کہ وہ کمرے سے چیک آؤٹ کریں گے۔ بار بار فون کرنے کی کوشش کے بعد بھی ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آنے پر ہوٹل کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور کمرے کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں تینوں کی لاشیں موجود تھیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔