استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان، فواد چوہدری کی تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے قیام کے اعلان کے موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری مرکزی سٹیج پر نہیں بیٹھے۔
نیوز کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کےلیے مرکزی سٹیج پر نشست مختص کی گئی تھی۔فواد چوہدری ہال میں پچھلی نشست پر کچھ دیر سر جھکائے بھی بیٹھے رہے۔
خیال رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس جماعت میں علیم خان اور عون چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے سابقہ رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان اور علی زیدی بھی شامل ہوگئے۔
اگر فواد چوہدری کو بلیک میل کیا جا رہا یا سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں کھل کر بتائیں قوم کو ۔۔۔۔۔۔
— Fatima PTI (@FatimaPTI_IK) June 8, 2023
نہیں تو یہ ایکٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔pic.twitter.com/Qrbq0UzQO8