وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں 2پولیس اہلکاروں کو شہید کرنیوالے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا

Jun 08, 2024 | 05:12 PM

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے علاقے شیدانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے2 کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈیوٹی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔وزیر اعلیٰ  نے کانسٹیبل شفیق احمد اور کانسٹیبل ذیشان خرم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز  نے زخمی اہلکار محمد اسحاق کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے-

مزیدخبریں