اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس دن سے تباہ ہونا شروع ہوئی جس دن سے نیا پاکستان بنا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم کر کے صرف 6 ٹیمیں بنا دیں، سابق کپتان نے اقتدار میں آکر کرکٹ کا نظام الٹا کردیا، کراچی جیسے بڑے شہر میں کلب کرکٹ، کالج اور یونیورسٹیز کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔
اس موقع پر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حال ہاکی ٹیم جیسا ہوگا نہیں بلکہ ہاکی جیسا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے ساتھ اتنے زیادہ تجربات کیے گئے کہ آج ٹیم اس موڑ پر آ کر کھڑی ہو گئی ہے ، گزشتہ کچھ سالوں میں بننے والی پالیسیا ں اور آنے والے لوگ بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں۔