سنو سنو! ایرانی گیس لینے سے باز رہو: امریکہ کاپاکستان کو پھر انتباہ

سنو سنو! ایرانی گیس لینے سے باز رہو: امریکہ کاپاکستان کو پھر انتباہ
سنو سنو! ایرانی گیس لینے سے باز رہو: امریکہ کاپاکستان کو پھر انتباہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو ایران سے گیس کا معاہدہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ طے پا گیا تو شدید تحفظات ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلئے امریکہ کوششیں کر رہا ہے، منگلا اور جامشورو میں بجلی گھروں کو جدید بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے ایران کے ساتھ معاہدہ کیا تو یہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی