شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں ہوٹل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروباری مراکز بند ہو گئے۔