انتخابات آٹھ یا نو مئی کو ہو سکتے ہیں:ڈی جی الیکشن کمیشن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا ہے کہ انتخابات کی متوقع تاریخ آٹھ یا نو مئی ہو سکتی ہے۔ شیڈول کے بعد الیکشن کیلئے پچاس دن درکار ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں امیدوار کو انتخابی مہم کے لیے 22 روز اور کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے 6 روز دیے جائیں گے جبکہ سکروٹنی کے لیے 7 روز ہوں گے۔