بھارت کے خلاف سرینگر اور دیگر قصبوں میں کرفیوجاری

بھارت کے خلاف سرینگر اور دیگر قصبوں میں کرفیوجاری

 

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی کرفیو کا سلسلہ جاری رہا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں تمام بڑی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ سرینگر اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں ۔ گزشتہ دو روز کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک سو کے قریب نوجوانو ں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے منگل کومقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے بارہمولہ میں پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک طالب علم نوجوان طاہر احمد صوفی کو شہید کر دیا تھا ۔

مزید : عالمی منظر