شام میں یرغمال بنائے گئے ارکان کو فوری رہا کیاجائے‘اقوام متحدہ

شام میں یرغمال بنائے گئے ارکان کو فوری رہا کیاجائے‘اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شام کے باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں امن کی بحالی کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے 20 ارکان کو فوری طورپر رہا کیاجائے ۔ اقوام متحدہ کے امن بحال رکھنے والے ادارے کے چیف لیڈسوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے 20 کارکنان کو شامی باغیوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے شامی باغیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یرغمالی کارکنان کو فوری بحال کیاجائے ۔ سیکورٹی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے افراد کا اغوا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں نے فروری میں اقوام متحدہ کے افراد کو یرغمال بنانے کے بعد اپنے مطالبات پیش کیے تھے جن کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید : عالمی منظر