مزید آٹھ فلسطینی پناہ گزیں شامی تنازعے کی بھینٹ چڑھ گئے

مزید آٹھ فلسطینی پناہ گزیں شامی تنازعے کی بھینٹ چڑھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق ( اے این این )شام کی جارح افواج نے اپنے عوام کے قتل عام کے ساتھ ساتھ فلسطینی مہاجرین کو غیر جانبدار رہنے کا سبق سکھانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ شام فلسطینی مہاجر کیمپوں پر کیے گئے حملوں میں مزید آٹھ فلسطینی خون میں نہلا دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ دمشق کے سبینہ مہاجر کیمپ میں ایک خاتون سمیت پانچ فلسطینی فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں احمد عیسیٰ، عبد اللہ قرقش اور جہاد السعدی کی شناخت ہوگئی ہے۔سرکاری فوج اور جیش الحر کے مابین جھڑپوں کے دوران فلسطینی یرموک کیمپ میں بھی گولہ باری کی گئی جس سے ایک نوجوان محمود قاسم شہید ہوگیا۔ ادھر کیمپ کی شاہراہ فلسطین پر دو نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں بھی ملی ہیں، کئی گھنٹوں تک شناخت نہ ہونے کے بعد ان دونوں کو دفنا دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -