فرانس نے بھارتی گروپ کو ملک میں تیل تلاش کرنے کی اجازت دے دی

فرانس نے بھارتی گروپ کو ملک میں تیل تلاش کرنے کی اجازت دے دی

پیرس (اے پی پی) فرانس کے حکام نے بھارتی پیٹرو کیمیکل گروپ کو ملک میں تیل تلاش کرنے کی اجازت دیدی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی حکام نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں تیل تلاش کرنے کا پرمٹ بھارتی پیٹرو کیمیکل گروپ انڈوراما کو دینے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت بھارتی گروپ گیروند کے خطے میں 200مربع کلومیٹر کے علاقے میں روایتی ہائیڈرو کاربن کی تلاش شروع کرسکے گا۔ واضح رہے کہ انڈو راما گروپ کی بنیاد1976ءمیں رکھی گئی تھی اور اس کے سربراہ شرل پرکاش لوہیا ہیں جو فولاد سازی کی صنعت کے سب سے بڑے عالمی ادارے متل سٹیل کے سربراہ لکشمی کے برادر نسبتی بھی ہیں۔

مزید : عالمی منظر