برطانیہ سے پاکستانیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ امجد ملک

برطانیہ سے پاکستانیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ امجد ملک

لندن (بیورورپورٹ)پاکستان کی موجودہ حکومت کے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کے مطابق پاکستانیوں کی وسیع پیمانے پر بیدخلی کا سلسلہ عروج پر ہے پہلے کبھی کبھی اب ہر ہفتے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے یہ کام اس قدر عجلت میں کیا جا رہا ہے کہ اسکا انداز اس امر سے لگایا جا سکتا ہے ہائی کورٹ برطانیہ کے حکم کے باوجود یو‘کے‘ بی ‘ اے ‘نے ایک پاکستانی ارشد خان کو پاکستان بجھوا دیا جس کی کورٹ میں سماعت کی تاریخ 8اپریل تھی ارشد خان کی بیوی ‘ عائشہ خان کے وکیل سردار راشد نے بتایا کہ اب یو‘ کے ’ بی ‘ اے والے ارشد کو دوبارہ واپس لا رہے ہیں مگر یو‘ کے ’ بی ’اے’والے ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں برطانوی سپریم کورٹ کے بیرسٹر امجد ملک نے پاکستانیوں کی جبری بیدخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے اس غیر اخلاقی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی اقدامات کیخلاف یورپی یونین کی عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں پاکستانیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک قابل مذمت ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا یہ امر قابل زکر ہے کہ برطانوی حکام نے تازہ ترین واقعات میں 70 سے زائد پاکستانیوں کو برطانیہ سے جبری طور پر بیدخل کر دیا 13 اور 16 مارچ کو مزید پاکستانیوں کا برطانیہ سے بیدخلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیدخل ہونے والے پاکستانیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن پرغیر قانونی طور پر برطانیہ میں قیام پذیر ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور برطانیہ میں پناہ لینا چاہتے تھے کو بیدخل ہونے والے ان پاکستانیوں کو کسی بھی وقت چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر