وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی کھانا زیادہ مفید ‘ماہرین

وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی کھانا زیادہ مفید ‘ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرین کاکہنا ہے کہ وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی کے تیل کی گولیوں کی بجائے مچھلی کھانا زیادہ مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق بہت سے لوگ وٹامن ای کی کمی پورا کرنے کیلئے مچھلی کے تیل سے بنی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں اس کے قوت مدافعت ‘ اعصابی نظام اور دل پر بڑے اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ان گولیوں میں پایاجانے والا ڈی ایچ اے جسمانی نظام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ کسی طرح سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق قدرتی طریقے سے مچھلی سے حاصل ہونے والا ڈی ایچ اے کے جسمانی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سے قوت مدفعت اعصابی نظام اور دل کی کارکردگی پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لے مچھلی کے تیل کی گولیوں کی بجائے مچھلی کا استعمال کرناچاہیے تاکہ اس کے استفادہ حاصل کیاجاسکے۔

مزید : عالمی منظر