گردے کے مریضوں کو ڈائلاسز کا نقصان بھی ہوسکتا ہے‘امریکی ماہرین

گردے کے مریضوں کو ڈائلاسز کا نقصان بھی ہوسکتا ہے‘امریکی ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہاکہ گردے کے مریضوں کو ڈائلاسز کے جہاں فوائد ہوتے ہیں وہاں نقصانات بھی ہوتے ہیں ۔ ماہرین نے تحقیق میں 245 گردے کے مریضوں کو شامل کیا ہے ۔ سال کے دوران ان مریضوں کی صحت اوراس عمل سے گزرنے کے بعد ہونےو الی پچیدگیوں کاتجزیہ کیاگیا۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ گردے کے مریضوں میں جہاں علاج کے دوران خون صاف ہونے سے صحت میں بہتری آتی ہے وہاں اس صفائی کے عمل میں ان کا کافی خون ضائع بھی ہوسکتا ہے اس عمل سے مسلسل گزرنے والی مریضوں میں پچیدگیاں بھی دیکھنے میں آئیں ‘ ان کی طبیعت میں بگاڑ دیکھا گیا ۔ علاج کیلئے مریضوں کے جسم میں جو سوئیاں داخل کی جاتی ہیں وہ اتنی موٹی ہوتی ہیں کہ اس وجہ سے خون میں لوتھڑے بن سکتے ہیں اورخون کی شریانوں میں پھیلاﺅ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ان پچیدگیوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین کی تحقیقات ہیں ۔

مزید : عالمی منظر