مر عبداللہ نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ درخواست نہیں کی

مر عبداللہ نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ ...

ع ‘ نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار سنڈے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ عمر عبداللہ نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورزاایکٹ کی منسوخی کے حوالے سے گزشتہ برس شدید واویلا کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنڈے نے بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رکن غلام نبی رتن پوری کی طرف سے اٹھایے جانے والے ایک سوال کے جواب میںان سے استفسار کیا کہ وہ قابض انتظامیہ کے ان افراد کے نام بتائے جنہوں نے نئی دلی سے باقاعدہ طور پر کالے قانون آرمڈ فورسز کی منسوخی کی بات کی ہو۔

مزید : عالمی منظر