وفاقی وزرانے ریلیف نہیں دیا انتخابات میں مسترد کردیں گے، عوامی جزبات

وفاقی وزرانے ریلیف نہیں دیا انتخابات میں مسترد کردیں گے، عوامی جزبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (چوہدری حسنین+رانا جاوید/الیکشن سیل) موجودہ وفاقی وزراءآئندہ الیکشن نہیں جیت سکیں گے پانچ برسوں میں عوام کوبھوک، مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے علاوہ دیا ہی کیا ہے کسی کی جان اور عزت محفوظ نہیں ان کا حال مشرف کی جماعت جیسا ہوگا۔ ”روزنامہ پاکستان“ کی طرف سے کئے گئے سروے میں کیا، وفاقی وزراءآئندہ الیکشن جیت سکیں گے۔ پر شہری پھٹ پڑے عاصم شاہ اور اکبر نے کہا کہ موجودہ وفاقی وزراءالیکشن بالکل بھی نہیں جیت سکیں گے اور یہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر افسوس کریں گے کہ کل تک ان عہدوں پر ہمارے نام اور تصویر ہوتی تھی اور آج کوئی اور ہے اور یہ لوگ پچھتائیں گے اور یہ اپنی پانچ سالہ کارکردگی میں کھلائے گئے پھولوں کی خوشبو سونگھیں گے۔ انہوں نے پانچ برسوں میں عوام کا خون نچوڑا ہے اور آپ خود اوپر بیٹھ کر عیاشی کرتے رہے ہیں۔ شہزاد اور محمود نے کہا یہ تو کیا یہ لوگ آئندہ کبھی بھی نہیں جیت سکیں گے خدا نے ان کو موقع دیا لیکن انہوں نے سوائے ذلت، تنگدستی اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اب یہ پچھلی زندگی آرام سے گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کریں گے۔ صادق اور رب نواز نے کہا کہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے چند ایک جیتیں گے جنہوں نے کچھ اچھے کام کئے اور عوامی فلاح کیلئے پالیسیاں بنائیں سارے لوگ ایک جیسے بھی نہیں ہوتے پانچ انگلیوں میں بھی فرق ہوتا ہے جبکہ اقبال اورشریف نے کہا کہ ان لوگوں کا حال مشرف کی جماعت جیسا ہوگا جس میں شیخ رشید جیسے منجھے ہوئے سیاستدان بھی نہ جیت سکے اور ہار ان کا مقدر بن گئی تو ان لوگوں کے بھی 8دن رہ گئے ہیں کرلیں جو کرنا ہے ان دنوں میں کیونکہ اگلی دفعہ ان کو موقع نہیں ملے گا۔محمد علی کا کہنا تھا کہ موجودہ وزراءنے ملک کو معاشی بدحالی، بے روزگاری اور کرپشن میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ یہ آئندہ الیکشن نہیں جیت سکتے اگر جیتیں گے تو یہ رشوت دے کر یا پیسے کھلا کر جیتیں گے کیونکہ لوگوں کا اعتماد ان سے اٹھ چکا ہے اور یہ آئندہ کیلئے لوگوں کے دلوں سے بھی اٹھ چکے ہیں لوگ ان کو دیکھنا پسند نہیں کرتے کیونکہ عوام کو تو انہوں نے خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے عوام تو کوئی نیا چہرہ دیکھنا چاہتی ہے۔