ڈی سی او نے کھدائی پرپا بندی لگا دی ،نوٹیفکیشن جاری

ڈی سی او نے کھدائی پرپا بندی لگا دی ،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہورنے صوبائی دارالحکومت میں ”کھدائی “پر پابند ی عائد کرتے ہوئے دفعہ 44نافذ کردی ہے ادھرشہرمیں شیشہ سموکنگ اور دوکان چلانے پرعائد پابند ی پر ایک ماہ کی مزید توسیع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈی سی او لاہورنورالامین مینگل نے شہرمیں مٹی کی کھدائی پر پابند ی عائد کردی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جار ی کیا شہر میں پلازوں،دوکانوں اورعمارتوں کی کھدائی کرنے پر پابند ی عائد کردی گئی ہے جس پر ڈی سی لاہورنے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے