پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس

پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میںمنعقد ہوا - ماہ مارچ کے لئے ٹی بی کے حوالے سے ممکنہ پروگراموں پر غور کیا گیا- ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر توصیف مہر نے ٹی بی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی- جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نے ٹی بی ڈاٹس پروگرام، پنجاب کے کام کے پھیلا¶ کے حوالے سے بتایا کہ پروگرام اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے - ڈاکٹر صغیر بلوچ نے عوامی آگاہی کے لئے زیادہ سے زیادہ سیمینار ز کرانے کی تجویز دی جبکہ ڈاکٹر تنویر بھروانہ نے اس سال کے موضوع ”Stop TB in my life time“ کے متعلق اظہار خیال کیا - انہوںنے بتایا کہ ٹی بی ترقی پذیر ملکوں میں پیداوار اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور اس مرض پر قابو پانے کے لئے مرض کی جلد تشخیص اور مناسب علاج وقت کی اہم ضرورت ہے - ڈاکٹر عامر اسلم نے بچوں میں ٹی بی کے بڑھتے ہوئے پھیلا¶ پر تشویش کا اظہار کیا- پیٹرن ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم ثاقب نے غذائیت اور ٹی بی کے حوالے سے ایک مختصر مگر جامع لیکچر دیا۔