درجہ حرارت میں اضافہ، دوپہر گرم ہوگئی،پنکھے چل پڑے

درجہ حرارت میں اضافہ، دوپہر گرم ہوگئی،پنکھے چل پڑے

لاہور (جنرل رپورٹر) یوں تو بہار کا موسم شروع ہوچکا ہے پرندے صبح سویرے اٹھکیلیاں کرتے اور چہچہاتے نظر آتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ سورج نے بھی اپنا آپ دکھانا شروع کردیا ہے اور گرمی میں اضافہ ہونے لگا ہے صبح کے وقت درجہ حرارت 18سینٹی گریڈ تھا جو دوپہر کے وقت 22سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے دوپہر گرم ہوگئی دوسری طرف لوگوں کی بڑی تعداد نے گرم کپڑے اتار دئیے ہیں۔ جیکٹیں، سویٹر، جرسیاں اتار کر الماریوں میں رکھ لی ہیں اور موسمی کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف رات کو بھی گرمی محسوس ہونے کے باعث شہریوں نے رضائیوں کااستعمال بھی کم کردیا ہے جبکہ گھروں میں الیکٹرونک پنکھے کا استعمال شروع ہوگیا ہے سردیوں کے کھابے بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1