کالعدم تحرےک طالبان کے آپرےشنل کمانڈر قاری باسط گرفتار

کالعدم تحرےک طالبان کے آپرےشنل کمانڈر قاری باسط گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (این این آئی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپریشنل کمانڈر قاری باسط اور ایک غیر ملکی کو نوشہرہ کے علاقے خیشگی ٹاﺅن میں ایک گھر سے گرفتار کرلیاگیاذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دونوں کو حملہ آوروں کی رہنمائی کے شبہ میں نوشہرہ کے علاقے خیشگی ٹاﺅن میں ایک مکان سے حراست میں لیاجس کے بعد ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے دعوی ٰکیا کہ یہ دونوں وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین پر حملہ کرنے کے ارادے سے نوشہرہ آئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسین نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم قاری باسط اور ان کے ایک غیر ملکی ساتھی کی گرفتاری کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قاری باسط پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں خودکش حملوں کی سازش میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

صفحہ اول -