پیپلز پارڑی کا 5سالہ دورحکومت کرپشن اور مالی سکینڈلز کی زد میں رہا

پیپلز پارڑی کا 5سالہ دورحکومت کرپشن اور مالی سکینڈلز کی زد میں رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شہباز اکمل جندران//انویسٹی گیشن سیل ) پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت کرپشن اور مالی سکینڈلز کی زد میں رہا۔ کبھی سٹیل ملز تو کبھی رینٹل پاور کیس، کبھی حج کرپشن کیس تو کبھی این آئی سی ایل سکینڈل ، کبھی ایفی ڈرین تو کبھی ریلوے کرپشن کیس خبروں کی زینت بنتے رہے۔معلوم ہوا ہے کہ 16مارچ 2008ءکو معرض وجود میں آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے۔ اور قومی اسمبلی کی مدت محض 8دن رہ گئی ہے۔ یوں تو پی پی پی کی یہ حکومت ملک کی پہلی جمہوری حکومت قرار دی جارہی ۔ جو پانچ سال تک برقرار رہی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ پیپلز پارٹی کی حکومت ان پانچ برسوں کے دوران مسلسل کرپشن اور سکینڈلز کی زد میں رہی ۔ یہ سکینڈلز کرپشن ، بدعنوانی سے لیکر ملک سالمیت تک متعلقہ رہے۔ پانچ برسوں کے دوران پیپلز پارٹی کی حکومت کو جن بڑے سکینڈلز کا سامنا رھا ۔ان میں 16ارب روپے سے بھی زیادہ کا پاکستان سٹیل ملز سکینڈل۔ڈاکٹروں کی جعلی رجسٹریشن کا سکینڈل جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بھی ملوث رہی۔ اسی طرح اربوں روپے کا ہی این آئی سی ایل سکینڈل۔ پی آئی اے میں 50کروڑ ڈالر سے زیادہ کا رشوت اور کرپشن کا سکینڈل۔ ریلوے میں اربوں روپے کی کرپشن اور خردبرد کا سکینڈل۔ حج کرپشن سکینڈل۔ نیٹو کنٹینر سکینڈل جس میں متعدد کنٹینر غائب کردئیے گئے۔ اسی طرح نیٹو کنٹینر کسٹمز ڈیوٹی سکینڈل۔ اربوں روپے کی کرپشن کا حامل رینٹل پاور سکینڈل۔ ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اصغر خان سکینڈل۔ میمو گیٹ سکینڈل۔ ملک ریاض میڈیا گیٹ سکینڈل۔ ملک ریاض اور ارسلان افتخار سکینڈل ودیگر سکینڈلز شامل ہیں ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم گیلانی کے چار سالہ دور حکومت میں 85سو ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ ٹرانسپرنسی اس سلسلے میں گیلانی کے دور کو ملک کو سب سے کرپٹ دور گردانتی ہے۔ اور پاکستان عوام ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی اس رائے سے اتفاق کرتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -