عام انتخابات ہونے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، حالات بگڑ سکتے ہیں، پگاڑا

عام انتخابات ہونے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، حالات بگڑ سکتے ہیں، پگاڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگاڑا نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔ حالات کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔ انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی 40 سے 50 سیٹیں حاصل کرسکے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ ملک کو عالمی سطح پر رسوا کردیا گیا ہے۔ ملک کے سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک ہوجاتی تو مسلم لیگ کی یہ حالت نہ ہوتی۔ مسلم لیگی کبھی ملک کے لئے برا نہیں سوچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں پیر پگاڑا نے کہا کہ فوری طور پر مسلم لیگ اکٹھی ہوتی نظر نہیں آتی ہم سب مسلم لیگ کا نام لیتے ہیں تو ہمیں اکٹھے ہوکر چلنا چاہئے۔ پنجاب میں مسلم لیگوں کو کچھ قربانی دینی پڑے گی۔
پگاڑا

مزید :

صفحہ اول -