طالبان نے اسلامیہ کالج پشاور کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی نئی ویڈیو جاری کردی

طالبان نے اسلامیہ کالج پشاور کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی نئی ویڈیو جاری ...

 وانا/پشاور( آئی این پی)کالعدم تحریک طا لبا ن پاکستان نے اسلا میہ کا لج پشا ور کے مغوی وا ئس چا نسلر اجمل خان کی نئی و یڈیو جا ری کر دی ۔جمعرات کوجاری کی گئی 2 منٹ 30 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ویڈیو پشتو زبا ن میں ریکا ر ڈ کی گئی جس میں اجمل خان کا فی ضعیف نظر آ رہے ہیں اور ایک کچے مکان کی دیوا ر کے سا تھ کھڑے ہو کر اپیل کر رہے ہیں کہ حکو مت پا کستا ن ،وزیر اعلی خیبر پختو نخوا ، چیف جسٹس پشا ور ہا ئی کو ر ٹ، اے این پی کے رہنما ءاسفند یا ر ولی خان اوریونیورسٹی کے طلباء سب ملکر میری ر ہا ئی کے لئے کو ششیں تیز کریںکیو نکہ میں دل کا مر یض ہو ں اور یہا ں پر علاج کی سہو لت بھی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میںگزشتہ اڑھا ئی سا ل سے طا لبا ن کی تحویل میں ہو ں اور قید تنہا ئی سے تنگ آ چکا ہو ں ۔انہوں نے کہاکہ طا لبا ن نے مجھے بتا یاہے کہ حکو مت کے سا تھ دو تین طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے تنا ز عہ مو جو د ہے حکو مت اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے ایک با ر پھر زوراپیل کی کہ خدا را ان افرا د کو رہا کیاجائے جن کاطالبان کہہ رہے ہیں تاکہ مجھے ر ہا ئی مل سکے اور میں گھر جا کر اپنو ں کے سا تھ مل سکو ں اور اپنا علا ج کرا سکو ں ۔

مزید : صفحہ اول