پاک ایران گیس منصوبے کی خاطر امریکی پابندیاں برداشت کرینگے ، مشیر پٹرولیم
اسلام آباد(این این آئی)مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں کسی بھی امریکی پابندی کےلئے تیار ہیں،اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل اور کھاد کمپنیوں کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت شدید دباﺅ میں ہے اسے بچانے کیلئے ہر چیز کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں کسی بھی امریکی پابندی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے گوادر میں 4لاکھ بیرل یومیہ گنجائش کی ریفائنری لگانے کے معاہدے پر بھی جلد دستخط کئے جائیں گے۔
مشیر پٹرولیم