دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے طالب علم محمد صادق سومرو کی شاندارکامیابی

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے طالب علم محمد صادق سومرو کی ...

کوئٹہ (پ ر)حضر ت پیرمحمد کرم شاہ الازہری کے قائم کردہ دارالعلوم محمد یہ غوثیہ بھیرہ شریف کے طالب علم صادق سومرو نے بلوچ یونیورسٹی کوئٹہ کے سالانہ امتحانات 2012میںرول نمبر26227کے تحت پرائیویٹ امیدوارکی حیثیت سے شرکت کی اور581نمبرلے کریونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔دریں اثناءضیاءالامت فاﺅنڈیشن بلوچستان کے صدرپروفیسرمنظوراحمد سومرو ،ارکا ن پروفیسرحافظ محمد طاہرسومروں ،حاجی حاکم علی چشتی ،علامہ سیدفیاض علی شاہ اورمحمد عثمان نے دارالعلوم کے پرنسپل حضرت پیرمحمد امین الحسنات شاہ سجاد ہ نشین بھیرہ شریف اورمحمد صادق سومروں کوشاندارکامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4