میٹرک پرچہ پرانے کورس کی بجائے نئے کورس کے مطابق دینے پر امیدواروں کا احتجاج

میٹرک پرچہ پرانے کورس کی بجائے نئے کورس کے مطابق دینے پر امیدواروں کا احتجاج

چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحان 2013ءلینا شروع کیا۔ جن طلبا وطالبات نے پرانے کورس کے مطابق داخلہ بھیجا تھا اور فارم جمع کراتے وقت آفس سے بھی کنفرم کیا تھا کہ ان کا داخلہ پرانے کورس سے ہوگا یا نئے تو ان کو بتایا گیا کہ ان کا امتحان پرانے کورس سے ہی لیا جائے گا۔ ان بچوں کو جب رولنمبر سلپ جاری ہوئیں تو اس پر بھی پرانے کورس کے نمبر یعنی 1050درج تھے۔ مگر آج کیمسٹری کے پیپر میں بچے نئے کورس کا پیپر دیکھ کر پریشان ہوگئے اور سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ امتحان سے پوچھا کہ ہماراتو پیپر پرانے کورس سے ہونا ہے مگر یہ تو نیا کورس ہے تو انہوںنے کہا کہ یہ تو بورڈ کی غلطی ہے ہمیں پرانے کورس کے پیپر دئیے ہی نہیں گئے۔ تو طلبہ وطالبات زارو قطار رونے لگے اور قرب وجوار سے سینکڑوں بچے لاہور بورڈ آفس آئے تو چیئرمین بورڈ نصراللہ ورک اور کنٹرولر امتحانات انور فاروق نے بتایا کہ آپ سب کا پیپر نئے کورس سے ہی آئے گا جس پر طلبہ وطالبات نے شدید احتجاج کیا اور طلبہ وطالبات کی تعداد مسلسل بورڈ آفس میں بڑھنے لگی تب چیئرمین نصراللہ ورک نے کہا کہ اپنی اپنی درخواست لکھ کر آفس میں جمع کرادیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4