محمد شیخ عثمان کو حلقہ پی پی 147سے ایم پی اے کا ٹکٹ دیا جائے مسیحی برادری کا مطالبہ

محمد شیخ عثمان کو حلقہ پی پی 147سے ایم پی اے کا ٹکٹ دیا جائے مسیحی برادری کا ...

لاہور(پ ر)حلقہ پی پی 147کی مسیحی برادری نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حلقہ سے محمد شیخ عثمان کو ایم پی اے کا ٹکٹ دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور حلقہ پی پی 147کی مسیحی برادری کے معززین کی بستی سیدن شاہ کے علاقہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حلقہ کی مسیحی برادری محمد شیخ عثمان کو ایم پی اے کا ووٹ کاسٹ کریں گی۔ معززین میں لال بھاکھا سندھو، رفیق، یونس ملک، عنائت، برکت، سموئیل گل، سہیل سندھو، یوسف، انور، پیٹر صادق اور دیگر نے کہا کہ محمد عثمان نے مسیحیوں کے ساتھ ہمیشہ بھائیوں جیسا سلوک کیا ہے اور ان کی خدمات کو مسیحی برادری مد نظر نہیں کرسکتی تاہم مسیحیوں نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے اپیل کی ہے کہ اس حلقہ سے ایم پی اے کا ٹکٹ محمد شیخ عثمان کو دیں تاکہ پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑے مسیحی برادری نے یہ بھی کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے ایسا نہ کیا تو وہ PPP کے کسی اور ایم پی اے کو اس حلقہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4