بھائی کے سالے کے قتل میں ملوث ملزم گواہوں کے منخرف ہونے پر بری

بھائی کے سالے کے قتل میں ملوث ملزم گواہوں کے منخرف ہونے پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائی کے سالے کوقتل کرنے والے ملزم کو گواہان کی جانب سے منحرف ہونے پر بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق محمد ارشد نے اپنی بیٹی سعدیہ کی شادی جاوید سے کی تھی کچھ عرصہ بعد جاوید کے بھائی ملزم گلریز عرف بلا نے جائیداد کے تنازع پر اکھٹے بیٹھے تھے کہ اسی اثناءمیں تلخ کلامی کے دوران مذکورہ ملزم نے فائرنگ کر کے مقتول غلام محی الدین کو قتل کردیا تھا جبکہ محمد ارشد گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقتول کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر57/12بجرم302تھانہ مناواں میں درج کررکھا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے مقدمہ کے گواہان کی جانب سے منحرف ہونے پر مذکورہ ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔