شہری پر تشدد، ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم

شہری پر تشدد، ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے شہری کی جانب سے ایس ایچ او کی ایماءپر اسے تھانے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکے نازک عضاءپر بلیڈ مارنے والے اے ایس آئی سمیت 6پولیس اہلکاروں کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔درخواست گزار غلام فرید نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 28فروری 2012کوایس ایچ اوتھانہ کاہنہ ناصر چھٹہ کی ایماءپر اسے رات 10بجے کے قریب اے ایس آئی جہانگیر نے اپنے دیگر5ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر اسے تھانے لے جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسکے نازک عضاءپر بلیڈ بھی مارے تاہم بعدازاں اہل علاقہ کے معززین کی مداخلت پر تھانے رہائی نصیب ہوئی ،بعدازاں میں نے میڈیکل کروایا اور اس میں بھی تشدد ثابت ہو چکا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس کے بعد فاضل عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائر ی کرکے مذکورہ ملزمان کے گنہگار پائے جانے پر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا بھی حکم دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4