کراچی میں قتل وغارت پرساری انسانیت سراپااحتجاج ہے ،سیدوقارالحسنین نقوی

کراچی میں قتل وغارت پرساری انسانیت سراپااحتجاج ہے ،سیدوقارالحسنین نقوی

لاہور(پ ر ) انٹرنیشنل امن کونسل برائے بین المذہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کراچی عباسی ٹاﺅن میں بم دھماکہ ،50افراد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت راناطاہررحمت ،خوشنود ڈوگر ،احمد سمندرخان،محمد سعید اختراورعلامہ سیدوقارالحسنین نقوی نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید وقارالحسنین نقوی نے کہا کہ کراچی کی قتل وغارت پر ساری انسانیت سراپااحتجاج ہے عوام رورہے ہیں اورحکمران سورہے ہیں ۔رانارحمت نے کہا کہ کراچی کوئٹہ ،خیبرانخواہ ،پنجاب لہو لہو ہے حکمران کس کارکردگی کے ساتھ االیکشن میں جائے گے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کوروٹی کپڑا اورمکا ن نہیں دے سکی تحفظ جان ہی دے صرف موت نہ بانٹے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4