ابلاغ عامہ کی نظر ثانی نصاب کمیٹی کا 3روزہ اجلاس

ابلاغ عامہ کی نظر ثانی نصاب کمیٹی کا 3روزہ اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ابلاغ عامہ کی نظر ثانی نصاب کمیٹی کا تین روزہ اجلاس ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوا، پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں ملک بھر کی جامعات کے 23 شعبہ جات کے سربراہان اور نامزد نمائندگان نے شرکت کی، کمیٹی کے اختتامی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے کیا گیا ہے کہ ابلاغ عامہ کے نصاب کے معیار کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جائیں جس کی مانیٹرنگ کی غرض سے ایک میڈیا کونسل برائے ہائیر ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے اہم نکات میں شامل ہو کہ ملک بھر کے شعبہ جات کا ایک نام مقرر کرانے کی کوشش کرنا، ابلاغ عامہ کے نصاب کی تکمیل پر ایم ایس سی کی ڈگری جاری کی جائے، ابلاغ عامہ کے تحت تمام ڈسپلن کے تحت پڑھائے جانیوالے نصاب کی تکمیل کے بعد ایم ایس سی ان ماس کمیونیکیشن کی ڈگری دی جائے، جو بھی ادارہ ایم فل پروگرام شروع کرے تو اسے پابند کیا جائے تدریس کے لیے کم از کم ایم فل کی ڈگری کے حامل اساتذہ کا انتخاب کرے، کسی بھی نئے شعبے کو الحاق دینے کے لیے جامعات کو کچھ معیارات مقرر کرنے کی پابندی کرنے کے لئے ایچ ای سی کے توسط سے کونسل کی سفارشات ارسال کی جایں جن پر عمل درآمد کرنے کی سفارش کی جائے، ابلاغ عامہ کے نصاب کی جانچ پڑتال کے لیے کونسل سالانہ اجلاس منعقد کرے، اس موقع پر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے، کونسل کی ساخت میں تمام شعبہ جات کے سربراہان ، نمائند گان اے پی این ایس، سی پی این ای، براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ایڈوائزنگ ایسوسی ایشن، پاکستان یونین آف جرنلسٹ اور ایچ ای سی شامل ہوں، تمام ممبران کی نامزدگی متعلقہ ادارہ سینارٹی کی بنیاد پر تینھ سال کے لئے کرے گا، کونسل کی منتظیمہ کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں تمام معاملات طے کرنے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکونسل کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار طے کرے گی اور اس ایڈہاک کمیٹی کے کنونیئر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ، سیکرٹری ڈاکٹر اشرف خان، کوارڈینیٹر ڈاکٹر تیمور الحسن اور ممبران میں ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر محمود غزنوی اور ڈاکٹر مسرور عالم شامل ہیں، اجلاس میں پورے نصاب پر نظر ثانی کے بعد اسے مارکیٹ کی ضروریات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مربوط کیا گیا ارو میڈیا کی ضروریات کے مطابق نصاب میں ترامیم عمل میں لائی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4