نوازشر یف واحد لیڈرہیں جوپاکستان کوٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں ،سید حشمت علی شاہ

نوازشر یف واحد لیڈرہیں جوپاکستان کوٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں ،سید حشمت علی شاہ

لاہور(عوامی رپورٹر) سید حشمت علی شاہ جنرل سیکرٹری ن لیگ پی پی 137سابق ناظم راوی ٹاﺅن نے شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میا ں نوازشریف وہ واحد لیڈرہیں جوپاکستان کوٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں اورمعاشی استحکا م لاکرملک کومضبوط اورمحفوظ بناسکتے ہیں خادرم اعلیٰ پنجاب کی خدمت خلق کی لگن سوچ بصیرت ،فکروعمل کی جدوجہد نے ثابت کردیا ہے کہ نہ ایسا ایڈمنسٹریٹر پنجاب میں کبھی آیا ہے نہ آسکتا ہے جنہوں نے محدود وقت اورنامناسب حالات کے پیش نظر ملک کے ہونہار طلبہ کے لیے دانش سکول ،لیپ ٹاپ ،اجالاپروگرام شروع کیا ،ملک میں کسان دوست سکیمیں ،زرعی یونیورسٹیوں کا قیام اورمیٹروبس جیسے منصوبوں سے ثابت کیا کہ خادم اعلیٰ کا ویژن خدمت خلق ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4