پنجاب میں فروغ تعلیم پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کئی گئی ہے، راجہ محمد انور
لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کو اولین اہمیت دے کر تعلیم یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے-گزشتہ پانچ سالوں کے دوران فروغ تعلیم پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوا ہے-یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن راجہ محمد انور نے باغبانپورہ میں ایک نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کہی - راجہ انور نے حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے ہیں -اسی طرح غریب اور بے آسرا گھرانوں کے بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلانے کے لئے پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے پلیٹ فارم سے انہیں مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے-راجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے ذریعے غریب اور مستحق بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت ان کے گھروں کے نزدیک مہیا کی ہے جبکہ چائلڈ لیبرسے منسلک بچوں کو اپنی پسند کے سکولوں میں تعلیم دلوانے کے لئے انہیںووچرز مہیا کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی ووچر سکیم غریب بچوں کے لئے امید کی تواناکرن ہے -اس سکیم سے غریب گھرانوں کی بچیوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے- پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی ووچر سکیم کی بدولت طالبات کو اپنی پسند کے پارٹنرسکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت ملی ہے ، اس طرح وہ دور دراز سفر کی صعوبت سے محفوظ ہوگئی ہیں -تقریب سے سکول پرنسپل اور اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا-آخر میں راجہ انور نے نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے-#