پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کی سیاست میں ترقی اور تقریب پر سیمینار کا انعقاد
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کی تنظیم کردا رسازی کے زیر اہتمام خواتین کی سیاست میں ترقی اور سیاسی تقویت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر عاصمہ افضل شامی، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں خواتین کے لئے مناسب کوٹہ مختص کرنے سے منفی فاصلوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین سیاست دانوں کا انتخاب خواتین ووٹرز کے ذریعے ہی ہونا چاہئے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا۔