نیا صوبہ بننے سے پیپلز پارٹی کوفائدہ ہوگا ،اخراجات بڑھیں گے :شہریوں کا ملا جلاردعمل

نیا صوبہ بننے سے پیپلز پارٹی کوفائدہ ہوگا ،اخراجات بڑھیں گے :شہریوں کا ملا ...
نیا صوبہ بننے سے پیپلز پارٹی کوفائدہ ہوگا ،اخراجات بڑھیں گے :شہریوں کا ملا جلاردعمل

  

لاہور (محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) نیا صوبہ جنوبی پنجاب بننے سے پیپلزپارٹی کو فائدہ ہوگا ، جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے (ن) لیگ کو نقصان پہنچے گا۔ پیپلزپارٹی کے چہیتے چہرے وہاں اپنی الگ اجارہ داری بنانا چاہتے ہیں۔ کسی جماعت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا صرف ملک کا نقصان ہوگا اخراجات بڑھیں گے صوبہ بننا ہی نہیں یہ صرف ڈھونک رچایا جارہا ہے یہ الیکشن کمپین ہے۔ ”روزنامہ پاکستان“ کی طرف سے کئے گئے سروے میںشہریوں نے ملے جلے رعمل کا اظہار کیا۔ محمد سلیم اور حسن نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ پیپلزپارٹی صرف اور صرف اپنے مفاد کے لئے بنارہی ہے کیونکہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور تو پنجاب میں اس کا سکہ کہیں چلتا نہیں اور پیپلز پارٹی سوچ رہی ہے کہ کل کو اگر ”ن“ لیگ اقتدار میں آتی ہے ہمارے لاڈلے چہرے جنہوں نے 5سال پیپلز پارٹی کو کندھا دیا ان کا کیا بنے گا۔ جب صوبہ الگ ہوجائے گا تو وہ وہاں اپنا ایک الگ اکھاڑہ بنائیں گے اور اپنی من مانیاں کریں گے تو زرداری صاحب کا سب سے بڑا مقصد ہے اپنے چہیتوں کا تحفظ ۔ آصف، رانا، ارشاد اور عادل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فائدہ بالکل بھی نہیں ہو گا یہ صرف اورصرف (ن) لیگ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ نواز شریف کو ہرانے کیلئے ہر حربہ اختیار کررہے ہیں سندھ کی جماعتیں جیسے فنکشنل لیگ اور دوسری چند جماعتوں نے نواز شریف کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے اس طرح زرداری صاحب پنجاب سے (ن) لیگ کو نقصان پہنچانے کی تگ ودو کررہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے ۔ محمد اشرف اور فیضان نے بتایا کہا نیا صوبہ بننے سے کسی کو فرق نہیں پڑے گا نہ تو کسی سیاسی جماعت کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی کسی کا نقصان اور اگرچہ نقصان ہوگا تو صرف اور صرف ملک پاکستان کا ہوگا نیا صوبہ بنانے سے ابتدائی انتظامی اخراجات پھر الگ سے منسٹر اور پورے دارالحکومت کا سیٹ اپ بنانا ہے جس پر بہت زیادہ اخراجات آئیں گے ۔ ملکی خزانہ پہلے سے خالی پڑا ہے ملک قرضوں کے نیچے دبتا جارہا ہے ملک میں کرپشن، دہشتگردی، انرجی بحران جیسے بڑے بڑے مسائل ہیں اور حکمران نئے صوبے بنانے پے تُلے ہوئے ہیں کس کو فرق نہیں پڑے گا فرق صرف پاکستان کو پڑے گا ان کا کیا یہ تو بیرون ممالک جاکر عیاشیاں کریں گے بس ان لوگوں کو خدا ہی ہدایت دے گا۔ محمد سجاد نے کہا کہ نیا صوبہ نہیں بننا یہ واویلہ ہم پانچ برسوں سے سن رہے ہیں یہ الیکشن کمپین ہے اور کچھ نہیں اب جب 8دن رہ گئے ہیں تو سینیٹ میں بل منظور ہوگیا ہے بس ڈھونگ ہے اور کچھ نہیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳