فوج کی انتخابات کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

فوج کی انتخابات کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل ...
فوج کی انتخابات کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی حکام نے سیکر ٹری الیکشن کمشن کو انتخابات میں امن وامان یقینی بنانے کے لیےتعاون کی یقین دہانی کروادی۔مقا می میڈیا کے مطابق سیکر یٹری الیکشن کمشن اشتیاق خان نے ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جس میں ملکی امور اور بالخصوص انتخابات کےد وران امن وامان کی ممکنہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی حکام نے کہا کہ انتخابات میں ملک کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے تاہم حساس پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔ 

مزید : اسلام آباد