لاہور ریجن میں سی این جی سٹیشن کھل گئے

لاہور ریجن میں سی این جی سٹیشن کھل گئے
لاہور ریجن میں سی این جی سٹیشن کھل گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ دن معطل رہنے کے بعد جمعہ کی صبح سے لاہورریجن میں سی این جی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جو اتوار کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن میں 5 دن سی این جی کی فراہمی معطل رہنے کے بعد آج صبح 6بجے سے ملنا شروع ہو گئی ہے جو اتوارکی صبح چھ بجے تک سی این جی ملے گی۔ صارفین اس وقت شدید اذیت میں آجاتے ہیں جب ایک گھنٹہ قطار میں لگنے کے بعد فلنگ سٹیشن پر پہنچتے ہی بجلی چلی جاتی ہے۔

مزید : لاہور